تاریخ عالم

مہاتما بدھ کے بنیادی تعلیمات – چار بلند و بالا سچ

مہاتما بدھ کی سب سے بنیادی تعلیم چار بلند و بالا سچائیاں ہیں، جو کہ چار حقائق ہیں جیسا کہ برگزیدہ ہستیوں کا مشاہدہ ہے :

پہلا بلند و بالا سچ: اصل مسائل اگرچہ زندگی میں بہت ساری خوشیاں بھی ہیں، ہر ہستی چھوٹے سے کیڑے سے لے کر، بے گھر شخص اور ایک ارب پتی تک سب کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پیدائش اور موت کے درمیانی وقفہ میں، ہم عمر رسیدہ ہوتے جاتے ہیں اور بیمار ہوتے ہیں، ہمارے عزیز فوت ہو جاتے ہیں۔ ہم اپنے من کی مراد پوری نہ ہونے ، یا غیر مطلوب حالات سے دوچار ہونے پر شکست خوردگی اور مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔

دوسرا بلند و بالا سچ: مسائل کا اصل سبب ہمارے مسائل کی بنیاد پیچیدہ حالات اور وجوہات ہوتی ہیں، مگر مہاتما بدھ نے کہا کہ اصل وجہ ہماری حقیقت سے لاعلمی ہے : یعنی ہمارے من کس طرح وجود کے نا ممکن طریقوں کا تصور بنا کر اسے اپنے اوپر، ہر شخص کے اوپر اور ہر شے کے اوپر پیش کرتے ہیں۔

تیسرا بلند و بالا سچ: مسائل کی صحیح روک تھام کے بارے میں مہاتما بدھ نے بتایا کہ ہماری تمام مسائل سے نجات ان کے اسباب کا قلع قمع کر کے ممکن ہے تا کہ ہمارا پھر کبھی ان سے واسطہ نہ پڑے : اور وہ سبب ہے ہماری لاعلمی۔

چوتھا بلند و بالا سچ: ھمارے مسائل تب ختم ہوتے ہیں جب ہم حقیقت کا صحیح ادراک کر کے لاعلمی کو مٹا دیتے ہیں۔ اس کا حصول تب ممکن ہوتا ہے جب ہم یہ جان لیں کہ ہم سب ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور ایک دوسرے کے دست نگر ہیں۔ اس بنیاد پر ہم سب کے لئیے برابر کا پیار اور درد مندی استوار کرتے ہیں۔ ایک بار جب ہماری غلط فہمی جو ہمیں اپنے اور دوسروں کے وجود بارے ہوتی ہے دور ہو جاے ٔ، تو ہم اپنے اور غیروں کے لئیے بھلائی کے کام کر سکتے ہیں۔

بائیو جلد ہی اپڈیٹ کردینگے
×
بائیو جلد ہی اپڈیٹ کردینگے
Latest Posts
Facebook Comments

تبصرہ کریں

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share
judi baccarat https://www.shishmediterranean.com/ https://citycinemaoman.net/ https://www.gladysblackeagle.org/ https://indoterbaru.com/ https://garysrestaurantnj.com/slot-online/ https://www.pandashop.my/judi-slot-online-jackpot-terbesar/ https://gehlsearchpartners.com/ https://www.hotellaradice.it/ https://www.infrabuddy.net/ https://sportshome.org/ https://navindiapan.com/ https://estrategias-ltda.com/ https://bearstearnscompanies.com/ https://www.windflite.com/ slot luar negeri situs slot luar negeri slot server luar negeri