تاریخ سوات

رحیم شاہ رحیم کی ادبی خدمات

ہر وہ کام جو انسان فرصت کے لمحات میں بطورِ تفریح کرتا ہے اور اس سے براہِ راست اس کا کوئی مادی مفاد وابستہ نہ ہو، مشغلہ کہلاتا ہے۔ زندگی چوں کہ جہدِ مسلسل ہے اورانسان ہمیشہ کسی نہ کسی کام میں لگا رہتا ہے، لیکن روزمرہ زندگی کے جو کام ہوتے ہیں، انسان اس میں تھکاوٹ اور بوریت محسوس کرتا ہے۔ اس لیے وہ اپنی جسمانی و ذہنی تھکاوٹ اور بوریت کو ختم کرنے کے لیے دیگر مشاغل کا انتخاب کرتا ہے، تاکہ اس کو جسمانی آرام اور ذہنی اطمینان مل سکے، جس طرح کہ ایک انگریزی ضرب المثل میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے: “Exchange of activities is the rest of mind.” اور بالکل اسی طرح پشتو میں کہا گیا ہے: ’’یو کار دَ بل دمہ وی۔‘‘ اس تناظر میں جب ہم بعض افراد کے فارغ لمحات کے مصرف کی خاطر ان کے مشاغل دیکھتے ہیں، تو حیران رہ جاتے ہیں، کیوں کہ انھوں نے اپنے سیر و تفریح کے لمحات میں بھی بڑے کارنامے انجام دیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمہید سوات کے رحیم شاہ رحیمؔ کی ادبی خدمات پر پورا اترتی ہے۔ رحیم شاہ رحیمؔ چار اپریل 1954ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام عقل مند تھا۔ آپ نے سوات کے علی گڑھ (جہانزیب کالج) سے ایف اے اور بی اے کے امتحانات پاس کیے۔ اس کے بعد آپ نے اردو، پشتو اور اسلامیات میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں۔ بینک میں کیشئر کی حیثیت سے ملازمت اختیار کرکے بینک آفیسر کے عہدے تک پہنچ گئے۔

بینک کی ملازمت میں فارغ لمحات بہت کم ہوتے ہیں، لیکن اتنی مصروفیات کے باوجود جب ہم رحیم شاہ رحیمؔ کی ادبی خدمات کو دیکھتے ہیں، تو حیران رہ جاتے ہیں۔ کیوں کہ اتنے زیادہ تخلیقی اور تحقیقی کام کے لیے فل ٹائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ رحیم شاہ رحیمؔ کے موجودہ تخلیقی اور تحقیقی کاموں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن موت یہ نہیں دیکھتی کہ ایک آدمی کی باقی انسانوں کو کتنی ضرورت ہے اور اس کی کیا خدمات ہیں؟ یہی حال رحیم شاہ رحیمؔ کا بھی ہوا اور پانچ دسمبر 2007ء کو آپ ابدی نیند سو گئے، لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ تخلیق کار کبھی نہیں مرتا، وہ گرچہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے، لیکن اس کے کام کی وجہ سے ہر محفل میں اس کا ذکر ہوتا ہے۔ اور یوں وہ رہتی دنیا تک زندہ رہتا ہے۔

رحیم شاہ رحیمؔ کو پورے پختون خوا میں بحیثیتِ شاعر، ادیب، ناول نگار، مؤرخ، محقق، نقاد اور ایک اچھے انسان پہچانا جاتا ہے۔ آپ کی زندگی اور شخصیت کے ایک ایک پہلو پر بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے، لیکن افسوس کہ آپ نے اپنی ساری زندگی ادیبوں اور شاعروں کے گم شدہ خزانوں کو نکالنے اور انھیں باقی ماندہ دنیا سے متعارف کرانے میں گزاری۔ اب جب کہ آپ کو سدھارے ہوئے عرصہ ہوچکا، مگر ادیبوں، شاعروں، محققین اور مؤرخین نے آپ کی خدمات کو خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔ آپ نے اپنی زندگی میں آٹھ کتابیں شائع کی ہیں۔ آپ کے اس کے علاوہ نظم و نثر اور تخلیق و تحقیق کے بہت سے غیر مطبوعہ مخطوطات پڑے ہیں۔ آپ کی مطبوعہ کتابوں میں ’’راجگنڑہ 1989ء، بی بی مبارکہ 1991ء اور سکندر اعظم 2005ء اعلیٰ پائے کے تاریخی ناول ہیں۔ اس طرح غرسنئی 1990ء، زلزلے 2007ء اور ’پیکڑے‘ شعری مجموعے ہیں۔ ’سوات نامہ جواب نامہ‘ 2006ء خوشحال خان خٹک کی مشہور کتاب ’’سوات نامہ ‘‘ کا منظوم جواب ہے۔ اس طرح ’واورینے سوکے‘ 1986ء، سوات اور ملاکنڈ کے شعرا کا تذکرہ ہے۔ آپ نے سوات کی گلیوں، پہاڑوں اور صحراؤں میں گم شدہ شعرا کو باقی ماندہ دنیا سے متعارف کرانے کے لیے کئی سالوں تک کام کیا اور ڈھیر ساروں کا کلام اور ان کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرکے، ان کے بارے میں وقتاً فوقتاً اعلیٰ پائے کے تحقیقی مقالے لکھے اور مختلف رسالوں میں شائع کیے۔ اس کے علاوہ آپ سوات کے قدیم پشتو شعرا کا تذکرہ بھی شروع کرچکے تھے، لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور قرائن سے پتا چلتا ہے کہ یہ تاحال اشاعت کا منتظر ہے۔ (مذکورہ کتاب “غٹہ خزانہ” کے نام سے حالیہ ادارہ “شعیب سنز پبلشرز سوات” چھاپ چکا ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)

ہمارے ہاں نشر و اشاعت کے بڑے بڑے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے موجود ہیں۔ خدا کرے کہ ان اداروں کی توجہ رحیم شاہ رحیمؔ کی ادبی خدمات کی طرف مبذول ہوجائے اور وہ آپ کے غیر مطبوعہ مواد کی طباعت کا اہتمام کرے، تاکہ آپ کی علمی و ادبی خدمات سے لوگ استفادہ کرسکیں، اور باقی ماندہ دنیا بھی آپ کی خدمات سے آگاہ ہو۔ اس بابت جب آپ کے خاندان والوں سے آپ کی علمی اور ادبی خدمات سے استفادہ کرنے کی بات کی جاتی ہے، تو وہ اس خوف سے کسی کو دینے کو تیار نہیں کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی آپ کے کام کو اپنے نام سے شائع کرے یا وہ کہیں بے احتیاطی کی نذر نہ ہو۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کا قیمتی مواد اکثر ضائع ہو جاتا ہے۔ اس لیے ادب، تاریخ اور تحقیق کے شائقین کو بھی یہ خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ مواد ضائع ہوجائے اور رحیم شاہ رحیمؔ کی عمر بھر کی کمائی (تخلیقی کام) سے شائقین اور قارئین محروم ہوجائیں۔ اس قیمتی اثاثہ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں، تو از چہ بہتر؟

رحیم شاہ رحیمؔ سوات کی ادب اور تاریخ میں خاص دلچسپی رکھتے تھے۔ اس حوالہ سے آپ ادارہ ’’سواتیالوجی‘‘ اور ’’افغان اکیڈمی‘‘ کے نام سے مستقبل میں ایک بڑے تحقیقی مرکز کے قیام کا ارادہ رکھتے تھے۔ سوات میں یقینا اس قسم کے کم از کم ایک مرکز کے قیام کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں سوات یونیورسٹی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ یونیورسٹی میں ’’سوات اسٹڈی سنٹر‘‘ کا قیام ضروری ہے، تاکہ یہاں کی تہذیب و ثقافت، تاریخ، ادبیات اور لسانیات وغیرہ پر تحقیق کی راہ کھل سکے۔

آمدم بر سر مطلب، رحیم شاہ رحیمؔ نے حافظ الپورئی اور احمد دین طالب پر بڑا تحقیقی کام کیا ہے، جو مذکورہ شعرا کے دیوانوں کے ساتھ مقدمہ کے طور پر درج بھی ہے۔

رحیم شاہ رحیمؔ سوات پشتو ادبی ٹولنہ (قائم شدہ 1972ء) کے بانی ارکان میں سے ہیں۔ آپ نے نہ صرف ڈھیر سارے اخبارات و رسائل میں تحقیقی مقالے اور مضامین لکھے ہیں بلکہ کئی کتابوں پر تحقیقی دیباچے بھی لکھے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ رحیم شاہ رحیمؔ کے مذکورہ بالا مقالوں، اخباری مضامین اور کتابوں پر لکھے گئے دیباچوں کو جمع کیا جائے۔ اس کے ساتھ سوات کے ادبی حلقوں سے بھی گذارش ہے کہ ان کی ادبی خدمات پر ایک سیمینار منعقد کیا جائے، تاکہ آپ کی خدمات سے مستقبل کے محققین کما حقہ استفادہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ رحیم شاہ رحیم کے ساتھ جن حضرات کی خط و کتابت ہوئی ہے، تو انھیں چاہیے کہ آپ کے خطوط جمع کریں۔ راقم الحروف اس بارے ایک رابطہ کار کی حیثیت سے یہ بار گراں اٹھانے کے لیے تیار ہے۔اگر کسی کے پاس رحیم شاہ رحیمؔ کے بارے میں کوئی تحریری یا غیر تحریری معلومات ہوں، تو راقم سے رابطہ کرکے اپنا حق ادا کریں۔ آپ کے خاندان والوں اور خاص کر آپ کے دو جوان بیٹوں تیمور شاہ اور ایمل شاہ کو بھی چاہیے کہ رحیم شاہ رحیمؔ پر تحقیق کرنے والوں کے ساتھ تعاون کریں، اور آپ کے ذخیرۂ کتب اور قلمی نسخوں کی حفاظت کریں۔

بشکریہ: لفظونہ ڈاٹ کام

Facebook Comments

تبصرہ کریں

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share
judi baccarat https://www.shishmediterranean.com/ https://citycinemaoman.net/ https://www.gladysblackeagle.org/ https://indoterbaru.com/ https://garysrestaurantnj.com/slot-online/ https://www.pandashop.my/judi-slot-online-jackpot-terbesar/ https://gehlsearchpartners.com/ https://www.hotellaradice.it/ https://www.infrabuddy.net/ https://sportshome.org/ https://navindiapan.com/ https://estrategias-ltda.com/ https://bearstearnscompanies.com/ https://www.windflite.com/ slot luar negeri situs slot luar negeri slot server luar negeri